22 اگست 2014 - 12:02
ایم کے او کے جرائم منظرعام پر

عراق میں منافقین کے دہشتگرد گروہ ایم کے او کے خلاف مقدمے کی کمپین کے آرگنائزر حیدر الربیعی نے اس دہشتگرد گروہ کے عناصر پر مقدمہ چلانے اور حالیہ برسوں کے دوران اس گروہ کے ہاتھوں انجام پانے والے جرائم کو منظر عام پر لانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حیدر الربیعی نے کہا کہ منافقین کے دہشتگرد گروہ ایم کے او کی مذمت میں قرارداد جاری کئے جانے کے تناظر میں بین الاقوامی وکلاء کے ساتھ تعاون اور اس دہشتگرد گروہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کروانے کیلئے ضروری دستاویزات اور ثبوت و شواہد جمع کر لئے ہیں۔ الربیعی نے کہا کہ ایم کے او نے سنہ انّیس سو اسّی کے عشرے سے بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا ہے ، اور اس نے ہمیشہ صدام حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے دہشتگردانہ اقدامات کئے اور سنہ دو ہزار تین میں صدام کی معزولی کے بعد بھی اس گروہ کی دہشتگردانہ سرگرمیاں جاری رہی ہیں۔

.......

/169